پی سی بی کا اگلے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ

سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا ، مدت 2019ء ورلڈ کپ تک ہوگی‘ ذرائع

منگل 12 جون 2018 16:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا جس کی مدت 2019ء ورلڈ کپ تک ہوگی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی رواں ماہ کے آخر میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ اس کنٹریکٹ میں35 کی بجائے صرف 22کھلاڑیوں کو معاہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال35 کھلاڑیوں کو30جون 2018ء تک سینٹرل کنٹریکٹ دیئے گئے تھے۔ پی سی بی نے ورلڈ کپ 2019ء کو ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جو کھلاڑی ممکنہ طور پر یہ ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں انہیں کنٹریکٹ دیا جائے گا۔کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی کی وجہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی لیگز بھی ہیں کیونکہ پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی دو سے زائد لیگز میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں