ْالیکشن کمیشن کا اہم ترین اجلاس کل ہوگا ،

سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا جائیگا صوبائی الیکشن کمشنرز، چیف سیکرٹریز، ہوم سیکرٹریز، آئی جیز سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہونگے

منگل 12 جون 2018 16:09

ْالیکشن کمیشن کا اہم ترین اجلاس کل ہوگا ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی زیر صدارت اہم ترین اجلاس کل ( بدھ) کو ہوگا جس میں عام انتخابات کیلئے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنرز ،چیف سیکرٹریز، ہوم سیکرٹریز، آئی جیز سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوںگے۔اجلاس میں امن و امان کی صورتحال ،صوبوں اور وفاق کی سفارشات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن کی عمارتوں،پولنگ عملے اور پولنگ اسٹیشنز پر حفاظتی انتظامات،پرنٹنگ پریس کی سکیورٹی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی ، انتہائی اور حساس قرار دئیے جانے والے پولنگ اسٹیشنز کی فول پروف سکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر حتمی فیصلے کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جی پولیس پنجاب کو چودہ نکات پر مشتمل ایجنڈا بھی بھجوا دیا گیا ۔ اس سلسلہ میں آئی جی پنجاب کی زیرصدارت افسران کااجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوائے گئے نکات کے حوالے سے جائزہ اور اس پر مفصل بریفنگ تیار کی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں