میاں انجم نثار کو پنجاب نگران سیٹ اپ میں صوبائی وزیر بننے پر تاجر برادری کی مبارکباد

منگل 12 جون 2018 15:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ، سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی ، وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم پیاف کے سینئر اراکین اور سابقہ صدور پیاف و لاہور چیمبر میاں شفقت علی ،محمد علی میاں،سینیٹر ظفر اقبال، میاںابوذر شاد، عرفان قیصر شیخ، سہیل لاشاری،ملک طاہر جاوید اور ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نے پیاف کے پیٹرن انچیف اور بزنس مین پینل کے چیئرمین میاں انجم نثار کو پنجاب کی نگران حکومت میں صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز کامرس سرمایا کاری اور برائے صنعت و معدنیات بننے پر مبارکباد دی ہے۔

پیاف لیڈر شپ نے اپنے پیغامات میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میاں انجم نثارملک کے مشہور صنعتکار اور انتہائی تجربہ کار شخصیت ہیںاور صنعت و تجارت کو درپیش مسائل سے بھرپور آگاہی اور انھیں حل کروانے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں انڈسٹری کے مسائل کو ختم کرنے میں مختلف پلیٹ فارمز پر پہلے ہی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیاف لیڈرشپ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے میاں انجم نثار کو صوبائی وزیر بنا کرانتہائی دانشمندانہ قدم اٹھایا اور ا نشاء اللہ ا س فیصلے سے دور رس نتائج مرتب ہونگے۔

انھوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میاں انجم نثارصنعت و تجارت کے مختلف شعبوں کی نشونما اور انھیں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔نگران سیٹ اپ میں پنجاب حکومت انکے وسیع تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی اور میاں انجم نثار کاروباری طبقہ کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں