پاکستان ریلویز کا اپنے ٹریفک یارڈ سٹاف کو آپریشنل الائونس دینے کا اعلان

منگل 12 جون 2018 15:11

پاکستان ریلویز کا اپنے ٹریفک یارڈ سٹاف کو آپریشنل الائونس دینے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پاکستان ریلویز نے اپنے ٹریفک یارڈ سٹاف کو آپریشنل الائونس دینے کا اعلان کیاہے اور فنانس ڈویژن کی منظوری کے بعد اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

یکم جولائی سے چیف یارڈ ماسٹر کو 1500روپے ، یارڈ ماسٹر کو 1350روپے ، اسسٹنٹ یارڈ ماسٹر کو 1200روپے ، کیبن مین کو 1050روپے ، واشنگ ماسٹر اور پورٹر کو 900روپے ، پائیلٹ ماسٹراور پوائنٹس مین کو 700روپے اور گیٹ مین کو 600روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔

ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف نے آپریشنل الائونس کی منظوری پر چیئرمین پاکستان ریلویز محمدجاویدانور، چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز محمدآفتاب اکبر ، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمیدرازی اور دیگر حکام کا شکریہ اداکیاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں