امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آئندہ منگل کو مکمل ہوگا

منگل 12 جون 2018 15:11

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آئندہ منگل کو مکمل ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل اگلے منگل کو مکمل ہوگا۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں اس ماہ کی 22تاریخ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ایپلٹ ٹریبونلز 27جون تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے جس کے بعد اس ماہ کی 28 تاریخ کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

امیدوار 29 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور الیکشن کمیشن اسی دن حتمی فہرست کا اعلان کرے گا۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 30 جون کو جاری کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔ادھر ہزارہ کے ریجنل الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 12ہزار سے زائد امیدواروں کے کوائف تصدیق کیلئے نیب، ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک کو بھیجے گئے ہیں جبکہ اب تک ساڑھے 7ہزار سے زائد امیدواروں کے کوائف کی آن لائن ڈیٹا سکروٹنی سسٹم کے تحت تصدیق کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں