اچھی خان کی فلموں کے بعد تھیٹر پر انٹری،

عید پر حیدر آباد میں اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے

منگل 12 جون 2018 13:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) سینئر اداکار اچھی خان اپنے فنی کریئر میں پہلی مرتبہ عید الفطر پر حیدر آباد میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار اچھی خان عید الفطر پر محران آرٹ کونسل لطیف آباد حیدر آباد میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے ۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں مسکان بیگ ،عمران ناگی ،مشعل خان ، انیس قریشی ،پلک شرمیلا اور پشمینہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کے ڈائریکٹر ملک محمد خان ہوں گے ۔ یا د رہے کہ اچھی خان کی عید الفطر پر پانچ فلمیں بھی سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں