سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ،ٹرائلز کا شیڈول جاری

ایسٹ ، ویسٹ اور نارتھ زون کے ٹرائلز 19تا 21جون ایل سی سی اے میں منعقد ہوں گے

منگل 12 جون 2018 13:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن نے سینئر انٹر ڈسڑکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے ایسٹ ، نارتھ اور ویسٹ زون کی ٹیموں کی سلیکشن کے لیے تین روزہ ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور ریجن عابد حسین کے مطابق ایسٹ زون کے ٹرائلز 19، ویسٹ زون کے 20اور نارتھ زون کے ٹرائلز 21 جون کو صبح آٹھ بجے ایل سی سی اے گراونڈ میں منعقد ہوں گے لاہو ریجن کے ہیڈ کوچ سجاد اکبر کو ٹرائلز میں چیف سلیکٹر تعینات کیا گیا ہے جبکہ انکی معاونت کے لیے ہرز ون سے ایک ایک لوکل سلیکٹر بھی تعینات کیا جائے گا جس کے تینوں زونوں سے 14جون تک لوکل سلیکٹر کی نامزدگی طلب کر لی گئی ہے سلیکشن کمیٹی سینیر انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے ہر زون کی دو دو بیس رکنی ٹیمیں منتخب کرئے گی پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر پہلی بار 25سال سے زائد العمر کھلاڑیوں کو سینئر انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈیبیو کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے اس کے ساتھ ایل سی سی اے نے سینیر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے سلیکشن پالیسی بھی مرتب کر لی ہے جس کے تحت قائد اعظم ٹرافی 2017-18، پیٹرن ٹرافی گریڈ ٹو، سینئر انٹر ڈسڑکٹ 2017-18 اور ایل سی سی اے انٹر زونل ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی سلیکشن کے اہل ہوں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں