پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھیں گے ‘راجہ وسیم حسن

ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھنے سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھے گی،اضافہ واپس لیا جائے پٹرولیم لیوی ٹیکس اور سیلز ٹیکس کا خاتمہ کرکے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے‘نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

منگل 12 جون 2018 13:43

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھیں گے ‘راجہ وسیم حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) )تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4روپے فی لیٹر اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انڈسٹری پر بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھیں گے جس کا لازمی اثر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی صورت میں نکلے گا جس سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا ، اس لیے حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنی شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ وسیم حسن نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ملک میں قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بوجھ ڈال دیا گیا انہوںنے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے حکومت کو وقتی طور پر تو ریونیو حاصل ہوجائے گا لیکن اس کے مستقبل میں منفی اثرات مرتب ہونگے ۔

(جاری ہے)

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے انڈسٹری کی پیداواری لاگت بڑھے گی اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور مہنگی اشیاء کے باعث بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں کمی کے باعث ملکی برآمدات میں جو پہلے ہی تنزلی کا شکار ہیں مزید کمی سے حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے ساتھ ساتھ تجارتی خسارہ میں اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی ٹیکس اور سیلز ٹیکس کا خاتمہ کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ ہوشربا مہنگائی میں عوام کو ریلیف حاصل ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں