معروف شاعر ایم اے تبسم شاعری پر مبنی مجموعہ کلام ’’یادکون رکھتا ہے‘‘لکھیں گے

منگل 12 جون 2018 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء)معروف شاعر ،کالم نگار ایم اے تبسم شاعری پر مبنی مجموعہ کلام ’’یادکون رکھتا ہے‘‘لکھیں گے،اس مجموعہ کلام میں نعت،نظم،غزل اور گیت شامل کئے جائیں گے،ایک ملاقات میں شاعر ،کالم نگار ایم اے تبسم نے بتایا کہ اپنے لکھے گئے کالموں پر کتاب ’’کب تک‘‘بھی زیرتکمیل ہے،بہت جلد ان دونوں کتابوں کو ’’آپ سا‘‘ کے زیراہتمام شائع کیا جائیگا،یاد رہے ایم اے تبسم معروف صحافی ،شاعر ،کالم نگار ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ ایم اے تبسم کالمسٹ کونسل آف پاکستانکے مرکزی صدر بھی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں