شاعر منظورماہی کی معرفت پر لکھی گئی کتاب’’کلا کوئی وریام نئیں ہندا‘‘جلدشائع ہوگی

منگل 12 جون 2018 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) مشہورزمانہ گیت’’دس تینوں کی کرئیے جرمانہ‘‘،اور’’جندرے مار کے ٹرگئی ایں‘‘سمیت سینکڑوں لازوال گیت لکھنے والے معروف شاعر میاں محمدمنظورماہی ان دنوں معرفت پر کتاب لکھ رہے ہیں،جس میں حمد،نعت،قوالی،پر سیرحاصل گفتگوکی گئی ہے،یہ کتاب جلد ہی شائع کی جائیگی،یاد رہے منظورماہی کا شمار پاکستان کے ان چند پنجابی کے معروف شعراء کرام میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی شاعری کے بل بوتے پر پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کیا،ان کے لکھے ہوئے سینکڑوں ہٹ گیت ملک کے نامور گلوکاروں اکرم راہی،عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی،شوکت علی راجہ،یاسین ماہی،شفقت ممتاز المعروف پپومان،بابرخیالی سرگودھوی،شاہدعلی خان فورٹ عباسی،نصیبولال،نوراں لال،حمیرا ارشد،سمیت دیگر نے ریکارڈکروائے ہیں،منظور ماہی پچھلے کچھ عرصہ سے نعتیں لکھنے اور پڑھنے میں مشغول ہیں،جس کی وجہ سے وہ ان دنوں معرفت کے متعلق کتاب لکھنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں