لاہور ، سپریم کورٹ کا میڈیا ہاوسز مالکان کو فی الفور تنخواہیں ادا کرنے کا حکم،14جون تک بیان حلفی طلب

پیر 11 جون 2018 23:53

لاہور ، سپریم کورٹ کا میڈیا ہاوسز مالکان کو فی الفور تنخواہیں ادا کرنے کا حکم،14جون تک بیان حلفی طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) سپریم کورٹ نے ورکرز کو تنخواہیں ادا نہ کرنے والوں کو تنخواہیں ادا کرکے عدالت میں 14جون تک بیان حلفی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ نے میڈیا ہاوسز مالکان کو فی الفور تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان سے بیان حلفی طلب کرلئے ہیں چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت کی بعدازاں کیس کی اہمیت کے پیش نظر چیف جسٹس نے لاہور رجسٹری برانچ کے کمیٹی روم میں نوٹس کیے گئے میڈیا ہائوسز کی انتظامیہ اور متاثرہ ورکرز کو ایک ایک کرکے تنخواہوں کے معاملے کو حل کردیا میڈیا مالکان اور ان کے نمائندوں نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ تنخواہیں ادا کردیں گے چیف جسٹس نے کہا کہ تنخواہیں ادا کرکے عدالت میں بیان حلفی جمع کرایا جائے مالکان کی جانب سے حکومتی اشتہارات کی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ اٹھا یا گیا تو چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں اس سے غرض نہیں یہاں پر مسئلہ تنخواہوں کی ادائیگی کا ہے مالکان بھیک مانگیں قرض لیں یا گھر بیچیں جو بھی کریں ملازمین کو تنخواہیں دیں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ جن ورکرز نے کام کیا ہے تنخواہ ان کا حق ہے ان غریبوں نے بھی عید کرنی ہے سرمائے دار کو تو پرواہ نہیں لیکن سولہ سے بیس ہزار ماہوار لینے والا ورکر تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے گھر نہیں چلا سکتا اس کے بھی بچے ہیں جن کے لیے وہ بیچارہ کام کررہا ہے کام کرنے کے باوجود تنخواہ نہ ملنا ظلم ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے جمعرات کو کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا اور مالکان سے تنخواہیں ادا کرکے بیان حلفی بھی طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں