میاں نواز شریف وکیل بدل کر چند دن اور گزار سکتے ہیں‘اصل بات یہ ہے ن لیگ اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہی ہے‘قمر زمان کائرہ

پیر 11 جون 2018 22:49

میاں نواز شریف وکیل بدل کر چند دن اور گزار سکتے ہیں‘اصل بات یہ ہے ن لیگ اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہی ہے‘قمر زمان کائرہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف وکیل بدل کر چند دن اور گزار سکتے ہیں‘اصل بات یہ ہے کہ مسلم لیگ ن اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اب اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے اور نواز شریف وکیل بدل کر چند دن اور گزار سکتے ہیں۔

تحریک انصاف کی پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے لئے تحریک انصاف نے پرانے چہروں کا انتخاب کیا ہے ۔عمران خان 22سال میں نئے کھلاڑی اپنے ساتھ شامل نہیں کر سکے ۔وہ جو میرٹ کی بات کرتے تھے آج میرٹ کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے پرانے خاندانوں کو ساتھ لیکر چلیں گے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں