میاں شہباز شریف ،مریم نواز ،خواجہ احمد حسان جبکہ تحر یک انصاف کے میاں محمود الرشید، افصال عظیم پاہٹ اور چودھری ناصر محمود جٹ سمیت مختلف پارٹیوں کے امیدوارں نے صوبائی حلقوں کے لئے آخری روز کاغذات نامزدگی جمع کرائے

پیر 11 جون 2018 22:48

میاں شہباز شریف ،مریم نواز ،خواجہ احمد حسان جبکہ تحر یک انصاف کے میاں محمود الرشید، افصال عظیم پاہٹ اور چودھری ناصر محمود جٹ سمیت مختلف پارٹیوں کے امیدوارں نے صوبائی حلقوں کے لئے آخری روز کاغذات نامزدگی جمع کرائے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر اورسابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،مریم نواز ،خواجہ احمد حسان جبکہ تحر یک انصاف کے میاں محمود الرشید، افصال عظیم پاہٹ اور چودھری ناصر محمود جٹ سمیت مختلف پارٹیوں کے امیدوارں نے صوبائی حلقوں کے لئے آخری روز کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔تفصیلات کے مطابق مجموعی طور لاہور کی30صوبائی حلقوں کیلئے 600 سے زائد امیدوارں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پی پی 164 اور پی پی 165 اور مریم نواز شریف نے پی پی 173 اور تحریک انصاف کے راہنما میاں محمود الرشید نے 163 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ آخری روزمسلم لیگ (ن)کے امیدوارں نے بھی بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

(جاری ہے)

خواجہ احمد حسان نے پی پی 170، خواجہ سلمان رفیق نے پی پی158، محمد علی میاں نے 159 اوری166 جبکہ میاں عثمان نے چار حلقوں 148، 158،168 اور153سے کاغذات جمع کرائے ۔

میاںنعمان نے بھی تین حلقوں 160، 149، اور 158سے کاغذات جمع کرائے۔ماجد ظہور نے 151، 159 اور 158 جبکہ میاں جہانگیر ایڈووکٹ نے پی پی173، خواجہ ندیم سعید وائیں نے پی پی149 اور میاں اقبال نے 171، پیپلز پارٹی کے امیدوار عدنان خالد کھرکی نے پی پی 165، ملی مسلم لیگ کے ا میدوار خالد ولید نے پی پی 167، پیپلز پارٹی کے امیدوار شکیل پاشا ایڈووکیٹ نی160، غلام رسول نے 162، تحریک انصاف کے امیدوار نذیر احمد چوہان نی167 اور ملک سرفراز کھوکھر نی173، غلام قادر نے 164، فیصل حاکم بھٹی نی168،ن لیگ کے میاں عبدلرزاق166، آزاد امیدوار افتخار نتھی 165، چوہدری یوسف 168،چوہدری ناصر محمود جٹ 158، عبد الشکور خان نے پی پی 165، ملک تیمور اعوان نے پی پی 156 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ تحریک لبیک کے ا میدوار بھی کاغذات جمع کراتے رہے۔

دریں اثناریٹرننگ آفیسروں کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روزلاہور کی قومی اسمبلی کی 14نشستوں کے لئے عمران خان، مریم نواز، شہباز شریف،سہیل ضیابٹ سمیت کل 270 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، قومی اسمبلی کی 14نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا گزشتہ رروزآخری دن تھا ۔ریٹرننگ افسروں کی عدالتوں میں صبح کے وقت رش کم رہا لیکن تین بجے اچانک امیدواروں کا رش زیادہ ہونے پر الیکشن کمیشن کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت 4بجے سے بڑھا کر 6بجے تک کردیا گیا۔

چھ بجے تک آخری روز 100 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے جس کے بعد کاغذات نامزدگی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی 13جون سے شروع ہو گی اور 19 جون تک جاری رہے گی۔ آخری روز جن اہم شخصیات نے کاغذات جمع کرائے ان میں شہباز شریف، عمران خان، مریم نواز،حمزہ شہباز، ہمایوں اخترخان،ثمینہ خالد گھرکی، خواجہ سعد رفیق، سہیل شوکت بٹ، میاں مرغوب اور سہیل ضابٹ،محمد منشا سندھو شامل تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں