آصف زرداری سے سردار اختر مینگل کی ملاقات

عام انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

پیر 11 جون 2018 22:22

آصف زرداری سے سردار اختر مینگل کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے عام انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں سردار اختر مینگل نے ملاقات کی اس موقع پر عامر فدا پراچا، عبدالرؤف، محمد قاسم اور لالہ محمد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران عام انتخابات2018ء کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر سردار اخترمینگل نے بلوچستان کی سیاسی سورتحال اور پارٹی کے حوالے سے آصف زرداری کو آگاہ کیا اور بتایا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی تاہم کارکنوں کے کچھ مسائل ہیں جن کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے جس پر آصف زرداری نے ان کو کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بلوچستان ہمارے لئے اتنا ہی اہم صوبہ ہے جتنا کہ سندھ ہے ہم بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں