میٹھی عید کو ناقص مٹھائیوں سے بچانے کے لیے صوبہ بھر میں کریک ڈائون
صوبہ بھر میں441 سویٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ، 28 سیل، 144کو بھاری جرمانے،255 کو وارننگ نوٹس جاری لاہور میں مضرصحت مٹھائیاں تیار کرنے پر 6 ، ملتان میں 11، روالپنڈی میں3، فیصل آباد میں 8 سویٹس شاپس سربمہر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے لاہور میں چھاپے، ڈوسے کو بہترین صفائی پر دس ہزارانعام، بندو خان کے معیار پر اظہار اطمینان
پیر 11 جون 2018 22:20
(جاری ہے)
علاوہ ازیںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھرمیںملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 28فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دیے۔
صوبہ بھر میں 441سویٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئی144 کو مضر صحت اجزاء کے استعمال اور ناقص صفائی کے انتظامات پربھاری جرمانے عائدکیے نیز ناقص نٹھائیاںتلف کرتے ہوئے 255 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے عیدالفطرکی آمد سے قبل ہی ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات کے مطابق ناقص مٹھائیاں تیار کر نے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میںچیکنگ کر تے ہو ئے پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات ،غیر معیاری رنگ،گندے ا نڈے استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 6پروڈکشن یو نٹس کو سیل کر دیا۔مزید برآں صوبہ بھر میں کارروائیوں کے دوران مضرصحت مٹھائیاں تیار کرنے پر ملتان میں 11، روالپنڈی میں3 اورفیصل آباد میں 8 سویٹس شاپس کو سیل کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ کاروائیاں ناقص اجزاء کے استعمال، فوڈ ٹیکنالوجسٹ کی عدم موجوگی پر کی گئیں۔بہترین معیا ر کو برقرار رکھنے کے لیے فوڈ ٹیکنالوجسٹ کو بھرتی کرنے پر اب تک 6 پروڈکشن ہاوسز کو انعامات دیے جا چکے ہیں۔ میٹھائیوں کی تیاری میں ناقص تیل، میدہ، رنگ کاٹ اور کیمیکل موٹاپے اور پیٹ کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ نے واضح کیا کہ ناقص مٹھا ئیاں تیار کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور3 دن بعد پروڈکشن یونٹس کی دوبارہ چیکنگ کی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ معیاری مٹھائیوں کی یقینی فراہی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں عید کے دنوں میں بھی جاری رہے گی۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ مٹھائی خریدتے وقت ہمیشہ مستنداورمعیاری دوکان کا انتخاب کریں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت