پورے ملک میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ‘سید صمصام علی بخاری

سابقہ (ن) لیگی حکومت کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کھوکھلے نکلے‘ سیکرٹری اطلاعات پنجاب

پیر 11 جون 2018 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و این اے 141 کے امیدوار سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ پورے ملک میں لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینا محال کردیا ہے ، (ن) لیگی حکومت کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کھوکھلے نکلے ، سابقہ حکمران گردشی قرضوں کا پہاڑ چھوڑ کرگئے ، آنے والی حکومت کے لئے مشکلا ت کا سبب بنے گے ، رمضان المبارک کے مہینے میں عوام سحری اور افطاری کے وقت بجلی کی آنکھ مچولی سے خاصے تنگ ہیں، پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملکی مسائل پر خصوصی توجہ دے گی، تحریک انصاف اپنے سو دن کے پلان پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار سید صمصام علی بخاری نے حلقے میں الیکشن کمپین کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کی کرپشن کے چرچے پورے پاکستان میںپھیلے ہوئے ہیں، (ن) لیگ کی حکومت نے عوام کی بھلائی اور بہتر ی کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے تھے، کرپشن ، بے روزگاری ، چوری ، ڈاکے سابقہ حکومت کے عوام کو تحفے ہیں، (ن) لیگ کی حکومت نے پٹرول مصنوعات کی مسلسل اضافہ قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا تھا ۔

سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ کارکن چیئرمین عمران خان کا پیغام گلی گلی کوچے کوچے میںپھیلائیں اور تحریک انصاف کو کامیاب کروانے لئے دن رات ایک کردیں، 2018 ء کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی اور وفاق سمیت صوبو ں میں بھی حکومت بنائے گی، تحریک انصاف اقتدار میں آکر 100 دن کے پلان پر عملدرآمد کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف خارجہ پالیسی کو بہترکرے گی اور ہرے پاسپورٹ کی عزت کروائے گی، تحریک انصاف بے روزگاروں کو روزگاردے گی ، سستی بجلی پیدا کرکے اپنے کسانوں کی مشکلات کو کم کرے گی ، کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات کا بندوست کیا جائے اور پیدواری صلاحیت بڑھانے کے لئے کوالٹی کا بیج کسانوں کو مہیا کئے جائیںگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں