لیگی رہنما ملک ریاض اور غزالی سلیم بٹ کے درمیان اختلافات ،این ای123 کا فیصلہ نہ ہو سکا

پیر 11 جون 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) ٹکٹوں کے اجراء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ میں دو سابق اراکین اسمبلی ملک ریاض اور غزالی سلیم بٹ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے اور بھری میٹنگ میں دونوں لیگی رہنمائوںنے ایک دوسرے پر مختلف نوعیت کے الزامات کی بارش کر دی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا اور مذکورہ حلقے سے ٹکٹ کا اجراء ملتوی کر دیا جس کے باعث لاہور سے حلقہ این اے 123 میں ن لیگی امیدوار کا فیصلہ نہ ہو سکا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں