چوروں ،لٹیروں اور ٹھگوں کو پارٹی ٹکٹ دیئے گئے ،حامد خان پھٹ پڑے

علیم خان کی پراسرار سرگرمیوں سے لگتا ہے کہ وہ پارٹی کو تباہ کرنے پر تلے ہیں،رہنما پی ٹی آئی

پیر 11 جون 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حامد خان پارٹی میں الیکشن 2018ء کے حوالے سے ٹکٹوں کے اجراء پر پھٹ پڑے اور انہوں نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کو بندر بانٹ قرار دیتے ہوئے اسے پی ٹی آئی کا غلط فیصلہ قرار دیاحامد خان کا کہنا تھا کہ چوروں ،لٹیروں اور ٹھگوں کو پی ٹی آئی کی ٹکٹوں سے نوازاگیا عبدالعلیم خان اندر ہی اندر پارٹی کی جڑیں کھوکھلے کرنے میں مصروف ہیں جو پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو چاہئے کہ وہ الیکشن 2018ء لڑنے کیلئے پارٹی کے کارکنوں کو ٹکٹوں سے نوازیں جو ان کا حق ہے انہوں نے کہا کہ علیم خان کی پراسرار سرگرمیوں سے لگتا ہے کہ وہ پارٹی کو تباہ کرنے پر تلے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں