لاہور، مقامی ٹیکسٹائل مل کمبائن فیبرکس کے ملازمین اپنے مطالبات کی عدم منظوری کیخلاف سراپا احتجاج

پیر 11 جون 2018 19:56

لاہور، مقامی ٹیکسٹائل مل کمبائن فیبرکس کے ملازمین اپنے مطالبات کی عدم منظوری کیخلاف سراپا احتجاج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) مقامی ٹیکسٹائل مل کمبائن فیبرکس کے ملازمین اپنے مطالبات کی عدم منظوری کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے کوٹ لکھپت کے قریب احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بند کر دی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر محنت کشوں کا معاشی قتل بند کرو کے مطالبات درج تھے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مذکورہ فیکٹری میں اپنے ہی محنت کشوں کو تنخواہوں سے محروم کررکھا ہے اور وہ گزشتہ تین روز سے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کیخلاف انتظامیہ سے احتجاج کررہے ہیں انتظامیہ اس معاملے سے ٹس سے مس نہیں ہورہی جس کے باعث انہیں اپنے حق کی آواز بلند کیلئے سڑکوں پر آنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں