بچوںکی تعلیم و تربیت پرتوجہ دینا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے

نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی کا چائلڈ لیبر کے خلاف اقدامات کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پیر 11 جون 2018 18:55

بچوںکی تعلیم و تربیت پرتوجہ دینا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) : نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی نے چائلڈ لیبر کے خلاف اقدامات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن منانے کا بنیادی مقصد بچوں کے مستقبل پر چائلڈ لیبر کے اثرات سے عوام کو آگاہ کرنا ہے اور آج ہمیں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے کوششوں کومزید تیز کرنے کا عزم کرنا ہے۔

چائلڈلیبر دنیا بھر کے تمام مروجہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مجرمانہ فعل اور ایک سماجی ومعاشی مسئلہ ہے جس کے پس پردہ کئی عوامل کارفرما ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچے پھولوں کی مانند ہو تے ہیں اوران کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ بچے کسی بھی ملک کامستقبل اور قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں، لہٰذا ان کی تعلیم و تربیت پرتوجہ دینا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ ٹیم ورک کے طورپر کام کرکے چائلڈ لیبر کا خاتمہ ممکن ہے۔ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ معاشرہ کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن تقاضا کرتا ہے کہ معاشرے کوچائلڈلیبر و جبری مشقت سے پاک کرنے کیلئے تمام طبقات اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں