واپڈا کے چھبیس اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو مستقل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

اتھارٹی نے کارکردگی کی بنیاد پر پالیسی کے مطابق ایک سال بعد مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پیر 11 جون 2018 00:00

واپڈا کے چھبیس اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو مستقل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) واپڈا کے چھبیس اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو مستقل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ‘ اتھارٹی نے کارکردگی کی بنیاد پر پالیسی کے مطابق ایک سال بعد مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو جنوری اور فروری 2017 میں واپڈا میں بھرتی کیا گیا، تاہم پالیسی کے مطابق کارکردگی کی بنیاد پر مستقل کر دیاہے نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد سلمان، زاہد رفیق مان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ریکروٹمنٹ فرحان ظفر اور اظہر اقبال کو مستقل تعینات کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹرز رضوان فرید، شہباز اختر، ادیبہ اسلم، عصمت خاتون، سکندر احمد، وقاص سرور، مہوش طارق بھی شامل ہیں، خاور حسین، منصور علی سومرو،نور احمد، سلمان مشتاق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرزوق ریگولر ہو گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عامر عباسی،عادل خان، اشفاق خان، حسن ریاض، ہما زہرہ،زوہیب ضمیر، آمنہ خان،بلال خلجی،حمیدہ چنا اور مہوش احسن کو مستقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں