شہبازشریف پیپلزپارٹی کے جیالے کودیکھ کربےساختہ ہنس پڑے

موصوف پیپلزپارٹی کےنوجوان جیالوں میں شمار کیے جاتے تھے،موصوف نے ایک بارانتخابی مہم کے دوران ہم پرپانی کی بالٹیاں پھینک دیں،صدرمسلم لیگ ن نے پی پی جیالے کا پرانا قصہ سنا دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 جون 2018 22:39

شہبازشریف پیپلزپارٹی کے جیالے کودیکھ کربےساختہ ہنس پڑے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جون 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہبازشریف نے پیپلزپارٹی کے جیالے کودیکھ کربےساختہ ہنس پڑے،شہبازشریف نے کہا کہ موصوف پیپلزپارٹی کےنوجوان جیالوں میں شمار کیے جاتے تھے،ہم انتخابی مہم کے سلسلے میں گھر گھر جارہے تھے جب ان کے گھر کے پاس سے گزرے تو موصوف نے اپنے گھر کے اوپر سے ہم پرپانی کی بالٹی پھینک دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی امیدواروں کوانتخابی ٹکٹ دینے کیلئے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں شہبازشریف نے امیدواروں سے ٹکٹ دینے کیلئے انٹرویوز کیے۔ اس دوران پیپلزپارٹی کا ایک جیالا جس نے آج مسلم لیگ ن کے صدرمحمد شہبازشریف کو پارٹی ٹکٹ کے لئے انٹرویو دیا توشہباز شریف اسے دیکھ کر بے ساختہ ہنس پڑے۔

(جاری ہے)

جب وہاں موجود انٹرویو پینل نے شہبازشریف سے اس کی وجہ کا استفسارکیا تو انہوں نے ایک دیرینہ قصہ گوش گزار کیا کہ’’ایک مرتبہ انتخابی مہم کے دوران ہم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک جگہ کا دورہ کیا۔ ہمارا گزر ان موصوف کے گھر کے آگے سے ہوا یہ تب پیپلزپارٹی کے نوجوان جیالوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ جب میرا گزر انکے گھر کے آگے سے ہوا تو انہوں نے اپنے گھر کے اوپر سے ہم تمام لوگوں پر بالٹیوں سے پانی پھینک دیا۔

‘‘ واقعہ کو سن کر وہاں موجود تمام لوگوں نے کھل کھلا کر قہقے لگا دیے۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز ماڈل ٹائون لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کو پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو باقاعدہ انٹرویو دیا اس موقع پر پارلیمانی بورڈ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ان کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی کے حوالے سمیت دیگر سوالات کئے اور ان سے مستقبل کے بارے میں ان کے پلان کے بارے میں بھی پوچھا اس موقع پر شہباز شریف نے پارلیمانی بورڈ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہی پارٹی کے قائد ہیں اور ہم سب پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں اور ٹکٹ کے حوالے سے پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی مجھے قبول ہوگاشہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے خون اور پسینے سے پارٹی کو سینچا ہے اور پورے پاکستان میں پارٹی کو متعارف کرایا ہے شہباز شریف نے پارلیمانی بورڈکو بتایا کہ انہوں نے نواز شریف کی اجازت سے سندھ میں جلسے کئے اور وہاں جا کر میں نے دیکھا تو وہاں کی عوام انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھی اور وہاں ترقی کا نام و نشان تک نظر نہیں آیا وہاں کی سڑکیں ٹوٹی پھوٹی تھیں جبکہ ہسپتالوں سمیت دیگر سہولیات کا بھی فقدان تھاشبہباز شریف نے کہا کہ وہاں کے عوام بر ملا کہتے ہیں کہ نواز شریف نے کراچی میں امن اور روشنیوں کوبحال کیا ہے ۔

آ پ نے اور میں نے خیبر پختوانخواہ کے دورے بھی کئے ہیں وہاں کی صورتحال بھی آپ کے سامنے عیاں ہے اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے پارلیمانی بورڈ کے سامنے انٹر ویو کیلئے پیش ہو کر جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا مجھے قبول ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں