الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلا س 13جون کو طلب

اتوار 10 جون 2018 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلا س 13جون کو طلب کرلیا گیا ۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور ہوم سیکرٹریز شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں انتخابات کے لئے انتظامات ، عملے کیلئے ٹرانسپورٹ اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں