چیف جسٹس پا کستان کاناقص کارکردگی پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

اتوار 10 جون 2018 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ناقص کارکردگی پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج راشد ضیاء کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سرچ کمیٹی کے ذریعے نئی تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید کو اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے جناح ہسپتال کا خود ورہ کیا وہاں صفائی سمیت دیگر انتظامات انتہائی ناقص تھے۔بتایا جائے راشد ضیاء کو کس طریقہ کار کے تحت تعینات کیا گیا تھا۔چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ انہیں سرچ کمیٹی نے تعینات کیا تھا جس پر چیف جسٹس نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ سرچ کمیٹی کے ذریعے نیا پرنسپل تعینات کیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں