ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں تحر یک انصاف کی منافقت بے نقاب ہو گئی ‘ حمزہ شہباز

عمران خان صوبے کے بعد پارٹی چلانے میں بھی نا اہل ہیں ، انتخابات کیلئے مکمل تیاری ہے اور اپنی پانچ سالہ کارکردگی کیساتھ میدان میں اتریں گے ‘ پا رٹی رہ نما ئوں سے گفتگو میں اظہار خیال

اتوار 10 جون 2018 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں تحر یک انصاف کی منافقت بے نقاب ہو گئی ‘ عمران خان صوبے کے بعد پارٹی چلانے میں بھی نا اہل ہیں ، انتخابات کیلئے مکمل تیاری ہے اور اپنی پانچ سالہ کارکردگی کیساتھ میدان میں اتریں گے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوںنے رانا تنویر ، مجتبیٰ شجاع الرحمن،ریاض الحق، مجتبیٰ جمال ، اطہر ، ڈاکٹر افضل اور دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی مہم کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ انتخابی میدان سجنے والا ہے ،ایک طرف کارکردگی اور دوسر ی طرف انتشار ہے لیکن عوام کے ووٹوں کے ذریعے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال ملک کی خدمت کی ہے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے درست فیصلہ کریں گے ۔

انہوںنے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کی منافقت بے نقاب ہو گئی ہے اور قوم نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے ۔ اصولوں اور نظریات کی سیاست کے دعویداروںنے ٹکٹوں کی تقسیم میں بند ربانٹ کر کے مستقبل کی سمت کا اشارہ دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے انٹرویو اور مشاورت کاعمل جاری ہے اور مشکل گھڑی میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں