جولائی فائیو سٹار چوروں کا یوم حساب ثابت ہو گا،حامد رضا

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور نظام مصطفے متحدہ محاذ کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ 25 جولائی فائیو سٹار چوروں کا یوم حساب ثابت ہو گا۔ نواز شریف پاکستان مخالف عالمی کھیل کا حصہ بن چکا ہے۔ پاکستان میں موجود امریکی و بھارتی لابی نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔ ن لیگ انتخابات میں منظم دھاندلی کی ماہر ہے لیکن اس بار دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔

ن لیگ نے ہر بار پٹواریوں اور آراوز کے سہارے الیکشن جیتا۔ پاکستان کے دشمن عید کے بعد خطرناک کھیل شروع کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان دشمن اور ان کے اندرونی گماشتے 71 جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لبرل فاشسٹ آذادی اظہار کی آڑ میں غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا ریاستی اداروں کا فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کی کردارکشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ قیام پاکستان سے اب تک برسراقتدار رہنے والے تمام افراد کے کڑے احتساب کی ضرورت ہے۔ اب کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ قوم کے 54 ارب روپے لوٹنے والی کمپنیوں کے مالکان کا بیرحم احتساب کیا جائے۔ ن لیگ انتخابی شکست کو یقینی سمجھ کر انتخابات کی ساکھ کو مجروح کرنے کے درپے ہے۔

قوم نے ن لیگ کا فوج و عدلیہ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ مسترد کر دیا ہے۔ شریف خاندان تیس سال سے قومی وسائل کو شیر مادر کی طرح ہضم کر رہا ہے۔ این اے 110 اور این اے 106 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ اٹل ہے۔ ہمارے کارکنان اور سپورٹرز تاریخی معرکہ آرائی کے لئے تیار ہیں۔ مخالفین کی عقل ٹھکانے لگا دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں