چیف جسٹس نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج راشدضیاء کو عہدے سے ہٹا دیا

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) چیف جسٹس نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج راشدضیاء کو عہدے سے ہٹا دیا۔چیف جسٹس نے جناح ہسپتال کا خود دورہ کیا وہاں کے حالات ناقص تھے۔چیف جسٹس نے کہا کہ راشد ضیاء کو کس طریقہ کار کے تحت تعینات کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب کو نئی سرچ کمیٹی بنا کر مستقل پرنسپل کی تعیناتی کی ہدائت کر دی۔عدالت نے چیف ایگزیکٹو مئیو ہسپتال کی درخواست خارج کر دی۔میرٹپر پورا ہونے کے باوجود کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا مستقل وائس چانسلر تعینات نہیں کیا جارہا۔ سرچ کمیٹی نے میرٹ پر فیصلہ کیا، مداخلت نہیں کی جا سکتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں