الیکشن کمیشن:خواجہ سعدرفیق کےحلقہ بندیوں پراعتراضات مسترد

پی ٹی آئی کوفائدہ پہنچانےکا الزام انتہائی افسوسناک ہے،حلقہ بندیاں میرٹ پرکی گئیں،سیاستدان الیکشن کمیشن کومتنازع بنانےسےگریزکریں۔الیکشن کمیشن حکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 جون 2018 19:11

الیکشن کمیشن:خواجہ سعدرفیق کےحلقہ بندیوں پراعتراضات مسترد
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جون 2018ء) : الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعدرفیق کے حلقہ بندیوں پراعتراضات کوبے بنیاد قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کوفائدہ پہنچانےکا الزام انتہائی افسوسناک ہے،حلقہ بندیاں میرٹ پر کی گئیں،سیاستدان الیکشن کمیشن کومتنازع بنانے سے گریزکریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواجہ سعدرفیق کے حلقہ بندیوں پراعتراضات کوبے بنیاد قراردیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ حلقہ بندیاں مکمل میرٹ اورکسی کوفائدہ یا نقصان پہنچانے کیلئے نہیں کی گئیں۔

الیکشن کمیشن پر پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کا الزام انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان ایسے بےبنیاد الزامات سے الیکشن کمیشن کومتنازع بنانے سے گریزکریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سعد رفیق نے الیکشن کمیشن پر پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک دوسرے کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے۔

افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے ۔جبکہ سردار ایاز صادق نے علیم خان کے مقابلے میں میداں سے اترنے سے انکار کردیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ الیکشن کا سب سے بڑا دنگل لڑنے کی تیاری کررہاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہا ہوں۔ الیکشن نہ لڑنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کی خدمت کی ہے۔ عوام کی سپورٹ کی بدولت بھاری ووٹوں سے الیکشن جیتوں گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اپنے انتخابی امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ن لیگ اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان جلد کردے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں