پنجاب کا آئندہ چار ماہ کیلئے بجٹ تیار ،منظوری کیلئے نگران کابینہ میں پیش کیا جائیگا‘ ذرائع

اتوار 10 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پنجاب کا آئندہ چار ماہ کیلئے بجٹ تیار کر لیا گیا جسے منظوری کے لئے نگران کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری پنجاب نے محکمہ خزانہ کو یوٹیلٹی بلز، تنخواہوں، پنشن اور دیگر غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے چار ماہ کابجٹ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی جس کا ڈرافٹ تیار کر لیاگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں نگران کابینہ کی تشکیل کے بعد اسے ترجیحی بنیادوں پر منظور کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں