کہا جارہا تھاحکومت جائیگی تو جانے والوں کی لائنیں لگ جائیں گی،صرف فصلی بٹیرے گئے ‘ نواز شریف

محاذ بنانے والے دوسری پارٹی میں چلے گئے ،سنا ہے وہاں بھی غیر مطمئن ہیں ،پنجاب میں لوگ خود دیکھتے ہیں کام ہوا ہے

اتوار 10 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بہت کم لوگ جو فصلی بٹیرے تھے وہ مسلم لیگ (ن)کو چھوڑ کرگئے ہیںحالانکہ یہ کہا جارہا تھاکہ حکومت جائے گی تو جانے والوں کی لائنیں لگ جائیں گی،پنجاب میں لوگ خود دیکھتے ہیں کہ یہاں کام ہوا ہے اور صوبے میں جتنے ترقیاتی کام پچھلے 10 سالوں میں ہوئے ہیں اتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) صدر شہباز شریف ، چیئرمین راجہ ظفر الحق ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، خواجہ سعد رفیق ، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ محاذ کا نعرہ لگانے والوں کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے نہیں تھا، دو دن میں ان کا محاذدم توڑ گیا اور محاذ بنانے والے پھر دوسری پارٹی میں چلے گئے ،سنا ہے وہاں بھی یہ لوگ غیر مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے گرمی ،سردی کا موسم دیکھے بغیر کام کیااور پنجاب میں لوگ خود دیکھتے ہیں کہ یہاں کام ہوا ہے اور صوبے میں جتنے ترقیاتی کام پچھلے دس سالوں میں ہوئے ہیں اتناپہلے کبھی نہیں ہوا ۔ نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود اور ًملکی ترقی کیلئے کام کیا ہے اور تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی۔یہاں ہسپتال ، کالجز ، یونیورسٹیاں بنیں جبکہ دوسرے صوبوں کے حالات سب کے سامنے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں