چیف جسٹس کا فائونٹین ہائوس کا دورہ ، مریضوں کو علاج معالجے سمیت دیگر فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا

جسٹس ثاقب نثار نے مریضوں سے بھی گفتگو کی ،عید پر بھی آنے کا وعدہ ،ادارے کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان

اتوار 10 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے فائونٹین ہائوس کا دورہ کرکے زیر علاج مریضوں کو علاج معالجے سمیت دیگر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے بعد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار فائونٹین ہائوس پہنچے جہاں انہیں انتظامیہ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

چیف جسٹس نے فائونٹین ہائوس کے کچن کا بھی دورہ کیااورناقص انتظانات پر انتظامیہ کو ڈانٹ پلا دی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے زیر علاج مریضوں سے بھی بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔چیف جسٹس ثاقب نثارجب فاؤٹین ہاؤس کے دورہ پر آئے تو ایک خاتون مریضہ نے ان سے عید پر گھر جانے کی خواہش کا اظہار کر دیااور کہا کہ عید پر بھی گھر والے یہاں ملنے نہیں آتے اس لئے میں گھر جا نا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

جس پر چیف جسٹس بولے آپ اس عیدپرضرورگھرجائیں گی۔چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ جن مریضوں کی ذہنی حالت ٹھیک ہے انکے اہل خانہ سے رابطہ کیا جائے ۔انہوں نے خواتین سے پوچھاآپ کوکیاچاہیی جس پر ایک خاتون بولی مجھے عید پر ایک پرفیوم چاہیے ،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ کو مل جائے گا،خاتون مریضہ نے دوبارہ کہا مجھے دو پرفیوم چاہئیںجس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا آپ کو دو پرفیوم مل جائیں گے، مریضہ کا پھر سے کہنا تھا کہ نہیں مجھے دو بڑے والے پرفیوم چاہئیں۔

جس پر ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ آپ کو ساتھ چوڑیاں بھی چائیںتو وہ بولی نہیں باقی سب چیزیں ہیں آپ صرف دو بڑے پرفیوم دلا دیں۔جس پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے فاؤنٹین ہاؤس کو ایک لاکھ روپے کا عطیہ کرنے کے ساتھ ساتھ تمام خواتین مریضوں کو چوڑیاں اور پرفیوم دینے کا حکم بھی دیدیا۔ چیف جسٹس کا اس موقع پر کہنا تھاکہ زیر علاج مریضوں کو یہاں کوئی شکایت نہیں لیکن یہ لوگ گھر جانا چاہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں