موٹروے پولیس نے رمضان کے آخری عشرے میں افطار پیک تقسیم کے ساتھ ساتھ خصوصی روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا

اتوار 10 جون 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس امجد جاوید سلیمی کی ہدایات پر موٹروے پولیس سنٹرل زون نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں میں موٹرویز اورہائی ویز پر عوام الناس میں افطار پیک تقسیم کے ساتھ ساتھ خصوصی روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا ۔ اس سلسلہ میں موٹروے پولیس افسران نے قومی شاہرات پر مسافروں میں افطاری کا سامان ، تحائف اور روڈ سیفٹی پیغامات پر مبنی خصوصی پمفلٹس تقسیم کئے اور ساتھ ساتھ دوران سفر روڈ سیفٹی کے اُصولوں کی پابندی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ڈی آئی جی موٹروے پولیس احمد ارسلان ملک نے افسران کو تاکید کی کہ روزے کی حالت اور شدید گر می میں روڈ یوزرزضبط کھو بیٹھتے ہیںچنانچہ دوران رمضان زیادہ اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ یوزرز کے ساتھ نہایت شفقت اور عزت سے پیش آئیں اور کسی بھی صورت میں اخلاق کا دامن اپنے ہاتھ سے نہ چھوڑیں تا ہم قانون کی پاسداری میں کوئی امتیاز روا نہ رکھیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح افطاری کے اوقات میں حادثات کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے چنانچہ لہذا انتہائی چابکدستی اور ہوشیاری سے پیٹرولنگ کریں اور ان اوقات میں مکمل طور پر الرٹ رہیں۔ انہوں نے مذید کہا قومی شاہرات پر تیز رفتاری کے رحجان کو ختم کرنے کے لئے سپیڈ چیکنگ سکواڈ بھی مستعدی سے اپنا کام کریں تاکہ کسی بھی قسم ناخوش گوار واقعات سے بچا جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں