کرن ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے عید الفطر کی مناسبت سے عافیت اولڈ ایج ہوم میں عید گفٹ کی تقریب تقسیم کا انعقاد

آج اس بات کی خوشی ہو رہی ہے کہ ایک چھوٹے سے اقدام کی وجہ سے کئی چہروں پر خوشیاں لوٹ آئی ہیں‘روبی ہاشم‘ماہم الفت

اتوار 10 جون 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) کرن ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام عید الفطر کی مناسبت سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ادرے عافیت(اولڈ ایج ہوم) میں عید گفٹس اور عیدی تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کی مہمان خصوصی معروف سوشل ورکر بانو بیگم اور رئیسہ اظہار تھیں جبکہ تقریب میںکرن ویلفیئر فاونڈیشن کی صدرروبی ہاشم‘جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ‘پراجیکٹ ڈائریکٹر ماہم الفت‘ افتخار احمد سعید اور یونیورسٹی آف لاہور کی طالبات عروج بابر‘زینب رشید‘آمنہ امتیاز‘فاطمہ امین‘فریحہ مہدی‘فائزہ لطیف‘کنزہ سحر‘ثمر مرزا‘نوینہ مسعود‘خنسہ فلک‘رمل آصف‘تابین عرفان‘ثمن قدیر‘نازش لطیف اور صباحت لطیف نے شرکت کی اور ادارہ میں رہائش پذیربزرگ مرد اور خواتین میں عید کے سوٹ ‘عیدی اور دیگر تحائف تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کرن ویلفیئر فاونڈیشن کی صدر روبی ہاشم اور ماہم الفت نے کہا کہ وہ عافیت (اولڈ ایج ہوم) کی بے حدمشکور ہیں، جہنوں نے ہماری چھوٹی سی کاوش کو قبول کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ خوشیاں بانٹنی چاہئیں‘آج انہیں اس بات کی خوشی ہو رہی ہے کہ ان کے ایک چھوٹے سے اقدام کی وجہ سے کئی چہروں پر خوشیاں لوٹ آئی ہیں۔ بانو بیگم اور رئیسہ اظہار نے کہا کہ کرن ویلفئر فائونڈیشن کے اس اقدام سے کئی چہروں پر خوشیاں لوٹ آئی ہیں اور انہیں خوشی ہو رہی ہے کہ آج وہ بھی اس نیک کام میں شریک ہیں۔ تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی آف لاہور کی طالبات میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں