قومی ادارے تباہی کے دھانے تک پہنچ چکے ہیں ،عوام کی عدالت کا نعرہ لگانے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ‘عابد حسین صدیقی

اتوار 10 جون 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں جو جماعت ٹکٹوں کے امیدواروں کے لئے میرٹ پر پورا نہیں اتری وہ ملک میں کیا میرٹ لائے گی، عمران خان میاں برادران کی طرح صرف نعرے اور تقریریں کرتے ہیں عملی اقدامات کے پی کے میں پانچ سالوں میں عوام کو نظر نہیں آئے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے لیگی حکومت نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے انتخابات سے قبل کئے گئے ایک بھی وعدے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا سب سے بڑا مسئلہ انرجی بحران پہلے سے زیادہ شدت اختیار کر چکا ہے عام آدمی کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبے کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ قومی ادارے اور معیشت تباہی کے دھانے تک پہنچ چکے ہیں اب عوام کی عدالت کا نعرہ لگانے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی عوام باشعور ہیں وہ اپنا ن لیگ اور پی ٹی آئی کو مسترد کر دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں