عام انتخابات میں پی پی پی کا مقابلہ جھوٹوں اور لوٹوں سے ہوگا‘مولا بخش چانڈیو

مسلم لیگ (ن) ، تحریک انصاف حوس اقتدار میں مبتلا ہیں اور ہر حال میں اقتدار چاہتی ہیں‘سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی

اتوار 10 جون 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولابخش چانڈیونے کہاکہ عام انتخابات میں پی پی پی کا مقابلہ جھوٹوں اور لوٹوں سے ہوگا، ایک طرف سرمایہ، لوٹا کریسی اور آمریت کی باقیات ہے تو دوسری طرف نظریہ اور قربانیوں کی میراث ہے ۔ مولابخش چانڈیونے اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) دیکھنے میں دو حقیقت میں ایک ہی ہیں،ایک کو مرضی کا ایمپائر چاہیے اور دوسرے کو فون پر فیصلے کرنے والی عدلیہ چاہئے،دونوں جماعتیں عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ آر او ٹائپ انجینئرڈالیکشن کے ذریعے کامیاب ہونا چاہتی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف حوس اقتدار میں مبتلا ہیں اور ہر حال میں اقتدار چاہتی ہیں،عمران خان کے پاس خیبرپختونخواہ میں بتانے کو ایک عوامی منصوبہ نہیں،نواز شریف نے سارے وفاقی فنڈز اپنے گھر کے ارد گرد لگا دئیے ہیں ، انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ایک یونیورسٹی اور ایک ہسپتال تو بنایا نہیں البتہ طالبان کے استاد کو ستاون کروڑ دے دیے،آج پھر دونوں جماعتیں جھوٹ، گالم گلوچ اور الزامات کیساتھ عوام کو گمراہ کرنے میدان میں اتریں ہیں،پیپلز پارٹی کے پاس عوامی منشور، پچاس سالا جدوجہد، عوامی خدمت اور قربانیوں کا ماضی ہے،ہمارے پاس نوجوان بلاول بھٹو جیسا نڈر قائد ہے جو دشمنوں کے سامنے وطن کا دفاع کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول کے مقابلے سٹھیائے ہوئے لیڈر ہیں جن کے پاس کوئی نظریہ نہیں، دقیانوس سوچ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں