عائشہ احد کی درخواست پر حمزہ شہباز کیخلاف تھانہ جنوبی چھائونی میں بھی مقدمہ درج

اتوار 10 جون 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) عائشہ احد ملک کی درخواست پر سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف تھانہ جنوبی چھائونی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف اس سے پہلے تھانہ اسلامپورہ میں بھی مقدمہ درج ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ جنوبی چھائونی پولیس نے عائشہ احد ملک کی جانب سے دی جانے والی درخواست کے متن کے مطابق حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔یاد رہے کہ چیف جسٹس نے عائشہ احد کے وکیل کی جانب سے تھانہ اسلامپورہ میں درج مقدمے میں پولیس کی جانب سے کارروائی نہ ہونے کی شکایت پرحمزہ شہباز کو آج کے روز عدالت میں طلب کر رکھا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں