پاکستان جسٹس پارٹی نے مسلم لیگ ن میں انضمام کا اعلان

اتوار 10 جون 2018 16:20

پاکستان جسٹس پارٹی نے مسلم لیگ ن میں انضمام کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) پاکستان جسٹس پارٹی نے مسلم لیگ ن میں انضمام کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان جسٹس پارٹی نے مسلم لیگ ن میں انضمام اختیار کرلیا ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستان جسٹس پارٹی کے سربراہ معروف قانون دان ملک منصف اعوان ہیں ۔ واضح رہے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پارٹی کا نام بھی اس سے ملتا جلتا ہے لیکن یہ دونوں الگ الگ جماعتیں ہیں۔ افتخار چوہدری کی جماعت کا نام پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں