چیف جسٹس نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو (آج)طلب کر لیا

اتوار 10 جون 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) جسٹس میاں ثاقب نثار نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو (آج) پیر کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میںطلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم بنچ نے عائشہ احد تشدد کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت عائشہ احد کے ،وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز اور دیگر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔عائشہ احدکے وکیل سے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا حمزہ شہبازبیرون ملک سے آچکے ہیں،جس پرعائشہ احد کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہبازبیرون ملک سے آچکے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے ن لیگ کے رہنما حمزہ شہبازاور عائشہ احد کو ک (آج) پیر کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں