تحریک انصاف نے لاہور کے ایک اشتہاری کو بھی ٹکٹ جاری کردیا

پی پی 147 کے ٹکٹ ہولڈر گلریز اقبال پر گاڑی چوری کرنے کا مقدمہ درج ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 10 جون 2018 11:55

تحریک انصاف نے لاہور کے ایک اشتہاری کو بھی ٹکٹ جاری کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جون 2018ء) پاکستان میں تبدیلی لانے کا دعوی کرنے والی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کی تبدیلی سامنے آ گئی۔تحریک انصاف نے لاہور کے ایک اشتہاری کو بھی ٹکٹ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قریبا 60 فیصد ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔عمران خان نے اس بار الیکٹیبلز کی سیاست کھیلی ہے۔

اور پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی رہنماؤں کو پیچھے رکھاہے۔تاہم تحریک انصاف نے لاہور کے ایک اشتہاری کو بھی ٹکٹ جاری کردیا۔ پی پی 147 کے ٹکٹ ہولڈر گلریز اقبال پر گاڑی چوری کرنے کا مقدمہ درج ہے۔جب کہ گلریز اقبال عدالت سے بھی مفرور ہیں۔گلریز اقبال پر گاڑی چوری کرنے کا الزام عائد ہے اور گاڑی چوری کرنے کے الزام میں ہی ان پر ایک ایف آئی آر بھی کاٹی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم تحریک انصاف کے یہ ٹکٹ ہولڈر عدالت سے مفرور ہیں اور ایکا شتہاری ہیں،اس کے با وجود بھی تحریک انصاف نے گلریز اقبال کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔اد رہے کہ پی ٹی آئی نے گذشتہ رات عام انتخابات کے لیے اپنے انتخابی اُمیدواروں کی فہرست جاری کی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے خیبرپختونخوامیں صوبائی اسمبلی کے81 اُمیدواروں، سندھ اسمبلی کےفی الحال21 حلقوں،،بلوچستان اسمبلی کے23 حلقوں ، اور پنجاب کے 165 حلقوں کے لئے انتخابی اُمیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا گیا ۔

کئی انتخابی اُمیدواروں نے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر شدید رد عمل کا اظہار بھی کیا۔ انتخابی اُمیدواروں کی فہرست جاری ہونے پر رد عمل کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ٹکٹ نہ ملنے والوں کے لیے پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا کہ انتخابی اُمیدواروں کو ٹکٹ کا اجرا ایک نہایت اہم لیکن کٹھن مرحلہ تھا۔ہمیں ساڑھے4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، یہ ایک فطری امر تھا کہ سب کو ٹکٹس دینا ناممکن تھا۔

پارٹی نے نہایت محنت و دیانتداری سے فیصلے کیے، جہاں ضرورت محسوس کی خفیہ انداز میں عوام اور کارکنان سے رائے بھی طلب کی۔ دیرینہ کارکنان اور پارٹی وفاداری کو فیصلہ سازی میں ملحوظ خاطر رکھا گیا۔ پارٹی چئیرمین نے کہا کہ جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے، میں انہیں ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں۔ الیکشن کے پیش نظر پی ٹی آئی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے کئی بڑے بڑے ناموں نے شمولیت اختیار کی ، یہ سلسلہ نواز شریف کی نا اہلی اور الیکشن کے نزدیک آنے پر تیز ہو گیا جب مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں میں سے کئی بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

بڑے سیاسی ناموں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اور ان کو ٹکٹ جاری ہونے کے معاملے پر سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو بھی اس بات کا اندازہ ہو گیا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی سیاسی پوزیشن مضبوط ہو گی جس کی وجہ سے انہوں نےپی ٹی آئی میں شامل ہو کر اپنا سیاسی کیرئیر مزید محفوظ کر لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں