لاہورکاہنہ پولیس سٹیشن کے قریب کریکر دھماکا ،اہلکار زخمی

اتوار 10 جون 2018 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) کاہنہ پولیس سٹیشن کے قریب کریکر دھماکا سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق کاہنہ پولیس سٹیشن کے قریب کریکر دھماکا ہو ا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تعین کیاجارہاہے کہ دھماکاسلنڈرکاہے یاکریکرکا۔

(جاری ہے)

جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکارکوقریبی اسپتال منتقل کیاجارہاہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں