چوہدری نثار بارے بات نہیں کرنا چاہتا ،جس نے درخواست دی اسے ٹکٹ دینے سے متعلق ضرور سوچا جائے گا ،تمام سابق وفاقی وزراء پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوئے اور انٹرویو دیا ،ہمارا آئینی حق دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے

مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 جون 2018 22:24

چوہدری نثار  بارے بات نہیں کرنا چاہتا ،جس نے درخواست دی اسے ٹکٹ دینے سے متعلق ضرور سوچا جائے گا ،تمام سابق وفاقی وزراء پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوئے اور انٹرویو دیا ،ہمارا آئینی حق دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا ،جس نے درخواست دی اسے ٹکٹ دینے سے متعلق ضرور سوچا جائے گا ،تمام سابق وفاقی وزراء پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوئے اور انٹرویو دیا ،ہمارا آئینی حق دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور نوازشریف قائد ہیں ،نوازشریف کے فیصلوں کو (ن) لیگ تسلیم کرتی ہے ، ٹکٹوں کے حوالے سے انٹرویو جاری ہیں ۔سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا ،الیکشن پرامن اور شفاف طریقے سے ہونے چاہیئں ۔انہوں نے کہا کہ لاہور ،کراچی ،پشاور میں جو مینڈیٹ ملا وہ سب کے سامنے ہے ، جس نے درخواست دی اسے ٹکٹ دینے سے متعلق ضرور سوچا جائے گا ،تمام سابق وفاقی وزراء پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوئے اور انٹرویو دیا ،تحریک انصاف نے اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق ٹکٹ دینے کے فیصلے کئے ہیں ، ہمارا آئینی حق دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں