چیف جسٹس پاکستان لاہور پہنچ گئے ،14جون تک لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرینگے

ہفتہ 9 جون 2018 22:12

چیف جسٹس پاکستان لاہور پہنچ گئے ،14جون تک لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 9سے 14جون تک مختلف کیسز کی سماعت کرے گا جس کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ۔زیر سماعت مقدما ت میں احتساب عدالت میں پانامہ فیصلے میں مزید وقت کی استدعا کے لیے دائر کی گئی درخواس پر سماعت ہو گی ۔

(جاری ہے)

درخواست احتساب عدالت کے جج نے پانامہ فیصلے میں مزید وقت دینے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ خدیجہ صدیقی کیس کے ملزم شاہ حسین کی بریت کے خلاف کیس کی سماعت بھی کرے گا ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جیلوں میں قید بیمار قیدیوں سے متعلق ازخود نوٹس اور فضائی آلودگی سمیت دیگر اہم کیسز کی بھی سماعت کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں