میڈیا کو دبانے ،جانبداری یا انتخابات میں تاخیر کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کرینگے‘پرویز رشید

نگران وزیر اعلیٰ کے لئے حسن عسکری کی تقرری بارے (ن) لیگ کا موقف واضح ہے ‘ سینئر رہنما (ن) لیگ

ہفتہ 9 جون 2018 22:12

میڈیا کو دبانے ،جانبداری یا انتخابات میں تاخیر کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کرینگے‘پرویز رشید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لئے حسن عسکری کی تقرری بارے (ن) لیگ کا موقف واضح ہے ، ہم آزانہ اور بروقت انتخابا ت کا انعقاد چاہتے ہیں ، میڈیا کو دبانے ،جانبداری یا انتخابات میں تاخیر کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ پارٹی میں ٹکٹ کے لیے درخواست دینے اور انٹریو کے لیے آنے والوں کو ٹکٹ دینے کے بارے میں ضرور سوچاجائے گا ۔

تمام سابق وفاقی وزراء نے پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوکر انٹریو دیا ہے ۔تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا ۔پی ٹی آئی نے اپنی سمجھ بوجھ سے ٹکٹوں کے فیصلے کیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بارے میں بھی جواب دینے سے گریز کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پارٹی کے تا حیات قائد جبکہ شہباز شریف صدر ہیں ،پارٹی میں نواز شریف کی بات کو تسلیم کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کے حوالے سے انٹرویو ز جاری ہیں ،کوئی بھی پارٹی ڈسپلن سے بالاتر نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی دوسر ی سیاسی جماعت کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا ۔انتخابات پر امن ماحول میں شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کو صرف ویزہ رکھنے پر نکالا گیا ،اس سے زیادہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کیا زیادتی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے والوں کو تمام سہولتیں حاصل ہیں جبکہ آئین کی پاسداری کرنے والوں کے ساتھ نا انصافی کی جاتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں