ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ پوری قوم نے دیکھ لیا ‘ مریم اورنگزیب

نا اہل اے ٹی ایم نے پیسے لیکر امیدواروں کو ٹکٹیں دی ہیں،دیرینہ وابستگی رکھنے والے عمران خان کے گھر کے باہر مظاہرے کررہے ہیں اپنے نظریے اور بیانیے کی بنیاد پر ایک مرتبہ وفاق میں حکومت بنائیں گے‘ (ن) لیگ مرکزی ترجمان کی مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے،نواز شریف کا بیانیہ واضح اور شفاف ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ مشاہد حسین سید

ہفتہ 9 جون 2018 21:42

ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ پوری قوم نے دیکھ لیا ‘ مریم اورنگزیب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ پوری قوم نے دیکھ لیا ہے ،نا اہل اے ٹی ایم نے پیسے لے کر امیدواروں کو ٹکٹیں دی ہیںاوردیرینہ وابستگی رکھنے والے کارکن ٹکٹیں نہ ملنے پر عمران خان کے گھر کے باہر مظاہرے کررہے ہیں،مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اوراپنے نظریے اور بیانیے کی بنیاد پر ایک مرتبہ وفاق میں حکومت بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پرویز رشید، مشاہد حسین سید، نہال ہاشمی ، محمدمہدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )میرٹ کے بنیاد پر ٹکٹ دے گی اورجس نے بھی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرائی اس کا میاں نواز شریف خود انٹر ویو کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کی ترقی سب کے سامنے ہے ،ہم نے صرف نعرے نہیں لگائے بلکہ عملی طور پر کام کیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانا ئی بحران کا خاتمہ کیا ، دہشتگردوں پر قابو پایا ۔عمران خان نے نگران وزیر اعظم کو (ن) لیگ کی کارکردگی کیلئے تو خط لکھ دیا ہے لیکن اپنی پانچ سالہ دور کا قوم کو نہیں بتایا ،100روز کا پلان دینے والوں نے پانچ سالوں میں خیبر پختوانخواہ میں ایک بھی میگا پراجیکٹ مکمل نہیں کیا ۔

مشاہد حسین سید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی مقبولیت ترین سیاسی جماعت ہے ،لاہور،کراچی اور پشاور کی ترقی کا فرق عوام بخوبی دیکھ چکے ہیں،پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کریں گے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ واضع اور شفاف ہے،ہم اپنے بیانیے کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتے ۔انہوں نے مزید کہا 2013میں مسلم لیگ (ن) کو عوام نے مینڈیٹ دیا ،نواز شریف کی قیادت میں اس مینڈیٹ کی قدر کی گئی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بے پناہ اقدامات کئے گئے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں