ختم نبوت کے پروانے ن لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے،ن لیگ نے دین دشمنی میں ہر حد عبور کر لی ہے،حامد رضا

قوم الیکشن 2018 میں نئے نظام کے لئے نئی قیادت منتخب کرے، علماء و مشائخ کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 9 جون 2018 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور نظام مصطفے متحدہ محاذ کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے پروانے ن لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے۔ن لیگ نے دین دشمنی میں ہر حد عبور کر لی ہے۔ قوم لیگی امیدواروں سے ختم نبوت اور وطن سے غداری کا جواب مانگے گی۔ قوم الیکشن 2018 میں نئے نظام کے لئے نئی قیادت منتخب کرے۔

نظام اور امام بدلے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ قوم نظام زر و ظلم کے خاتمے کے لئے ہمارا ساتھ دے۔ہماری جدو جہد انقلاب نظام مصطفی کے لیے ہے۔صوفیاء کے ماننے والے شدت پسند نہیں امن پسند ہیں۔ ن لیگ کے امیدواروںکے لیے انتحابی مہم چلانا مشکل کردیں گے۔قوم سانحہ داتا دربار ،سانحہ شہید ناموس ِ رسالت اور قانون ختم نبوت کو کبھی نہیں بھلاسکتی۔

(جاری ہے)

شریف خاندان لٹیروں کا خاندان ہے۔ سیاسی میچ فکسنگ کرنے والوں کو جلد بے نقاب کروں گا۔ قوم سیاست دانوں کے مکروہ چہرے جان کر حیران رہ جائے گی۔ ن لیگ کا بیانیہ ریاست مخالف بیانیہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار مدینہ میں علماء و مشائخ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف پر ختم نبوت اور پاک وطن سے غداری کا داغ کبھی نہیں مٹ سکے گا۔

نواز شریف مسلسل پاک فوج پر جھوٹے الزامات لگا کر ریاست سے بغاوت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ نیب سستی روٹی سکیم اور دانش سکولز کے منصوبوں کی تحقیقات کروائے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ پچھلے الیکشن میں ق لیگ اور جنرل مشرف کے لوٹوں کو ن لیگ میں شامل کرنے والے آج کس منہ سے لوٹوں کی بات کر رہے ہیں۔

ہارس ٹریڈنگ والی چھانگا مانگا سیاست نواز شریف نے متعارف کروائی۔ ووٹوں کی خرید و فروخت کرنے والے ووٹ کو عزت نہیں دے سکتے۔ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ مفاد پرستوں اور ابن الوقتوں کا ٹولہ ہے۔ پنجاب کے ہر نمائشی منصوبے میں لمبا مال کمایا گیا ہے۔ نواز شریف سیاست کا متروک کردار بن چکا ہے۔ ن لیگ ٹوٹ پھوٹ اور تنہائی کا شکار ہو چکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں