لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، موسم خوشگوارہوگیا

ہفتہ 9 جون 2018 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، موسم خوشگوار‘لاہور میں صبح سویرے سے ہی آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے، تیز ہواؤں کے بعد مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور کہیں کہیں بارش نے موسم انتہائی خوشگوار کر دیا۔ شہر میں جوہر ٹاون، کینٹ، سمن آباد، ٹاون شپ کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے بعد وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔فیصل آباد اور اسکے گردونواح کو بھی صبح سے ہی کالے بادلوں نے پنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ ابر کرم برسا تو ہر طرف موسم حسین اور سہانا ہوگیا، روزہ داروں کی دعائیں رنگ لے آئیں اور کئی روز سے جاری سخت گرمی اور حبس کا زور توٹ گیا جس پر شہریوں کے چہرے خوشی سے کھلے کھلے دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم بتدریج گرم اور خشک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت 19، قلات میں 18، گوادر 27، بارکھان 28، دالبندین 26، ڑوب 22 جبکہ صوبے کا سب سے گرم ترین مقام سبی میں 31 ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان میں ا?ئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں