سی پیک میں ریلوے کو اچھا حصہ مل رہا ہے ،انفراسٹرکچر ٹھیک کرینگے ، ٹریک کو بہتر ،ٹرین کی سپیڈ بڑھائیں گے‘محمد جاوید انور
پچھلے چار سالوں میں ریلوے میں بہت بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے ریلوے میں مسافروں ،تاجر برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے
ہفتہ 9 جون 2018 17:29
(جاری ہے)
عید ہو،شب برات ہو،بارش ہو،آندھی ہو،مشکل حالات ہوں یاشر پسند عناصر نے ریلوے کو خراب کرنے یا نقصان پہنچانے کا ارادہ کیا ہو ان سب سے احسن طریقے سے نمٹنا ہوتا ہے ہم نے مشکل وقت میں اپنی ٹرین کو رُکنے نہیں دیا۔
یہ واحد ادارہ ہے جس کی اپنی پولیس فورس ہے باقی جو بھی ادارے ہیں وہ صوبائی پولیس فورس سے استفادہ حاصل کرتے ہیں ۔ یہ ایک مکمل پولیس فورس ہے۔ جو پٹرولنگ ،اہم تنصیبات کی حفاظت ،مسافروں کو حفاظت سے منزل مقصود تک پہنچانا ،بُرے ارادے والے لوگوں سے مسافروں اور ریلوے کو بچا کر رکھنا ان کا طرہ امتیاز ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سی پیک میں ریلوے کو ایک اچھا حصہ مل رہا ہے جس میں انفراسٹرکچر ٹھیک کریں گے ، ٹریک کو بہتر کریں گے ٹرین کی سپیڈ بڑھائیں گے اس میں ہم سب کو چائنیز کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا اور ان کی سیکورٹی کے معاملات کو بھی احسن طریقے سے نبھانا ہو گا ۔ سی پیک کے تحت سب سے پہلے اس اکیڈیمی کی اپ گریڈیشن بھی سب سے اہم منصوبہ ہے ۔ پچھلے چار سالوں میں ریلوے میں بہت بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے ریلوے میں مسافروں اور تاجر برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔ قبل ازیں تقریب میں آئی جی ریلویزڈاکٹر مجیب الرحمن خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریلوے پولیس کے 64ویں کورس میں تمام ڈویژنز سے 150پولیس جوان اور 11خواتین پاس آؤٹ ہو رہے ہیں ۔ اب تک تقریبا 10ہزار سے زائد پولیس افسران پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر چکے ہیں ان کورسز کے دوران جوانوں کو جہاں پولیس کے قواعد، ملکی قوانین اور پولیس کے طریقہ کار کی تربیت دی جاتی ہے وہاں اُنہیں جدید اسلحہ کے استعمال اور نظم و ضبط کا پابند بھی بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ آج سے اس ملک اور اس کے عوام کی حفاظت و خدمت کے لئے اُٹھائے گئے حلف کی پاسداری کریں گے اور اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ معیار کا مظاہرہ مثالی کارکردگی سے کریں گے۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز محمد آفتاب اکبر ،آئی جی ریلویز ڈاکٹر مجیب الرحمن خان ،جنرل منیجر ویلفیئر محمد طاہر ،ڈی جی والٹن سعید خان،ڈی آئی جی شارق جمال ،ڈی آئی جی جواد احمد ڈوگر ،ڈی آئی جی محمد سلیم کے علاوہ ریلوے اور پولیس کے سنیئر افسران نے شرکت کی۔ ٹریننگ حاصل کرنے والے جوانوں اور خواتین نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔آخر میں سیکرٹری /چیئرمین ریلویز محمد جاوید انور نے نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے جوانوں کو شیلڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے رائے ونڈ میں گرانفروش بے لگام ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ