پنجاب یونیورسٹی اجلاس میں ڈاکٹر حسن عسکری کونگران وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش

ہفتہ 9 جون 2018 16:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد کی زیر صدارت منعقد ہونے والے تمام فیکلٹیوں کے ڈینز کے اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کو صوبہ پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر پر مبارک باد پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حسن عسکری بین الاقوامی شہرت کے حامل دانشورہیں جس پر تمام اکیڈیما کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حسن عسکری کا نگران وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنا اساتذہ برادری کیلئے باعث افتخار ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حسن عسکری ایک قابل انسان ہیں اور ان کی زیر نگرانی یقینا شفاف انتخابات منعقد ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں