پی ٹی آئی کاچیف الیکشن کمشنرکے بھائی وقار نبی کوٹکٹ جاری

وقارنبی کوٹکٹ دیناشفاف اورغیرجانبدار انتخابات پرسوالیہ نشان ہے،سرداروقارنبی کو این اے37سےٹکٹ جاری کیا گیا،سیاسی جماعتوں کا تشویش کااظہار،چیف الیکشن کمشنر سےایکشن لینےکا مطالبہ کردیا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 جون 2018 15:41

پی ٹی آئی کاچیف الیکشن کمشنرکے بھائی وقار نبی کوٹکٹ جاری
لاہوراُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جون 2018ء) : تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے بھائی وقار نبی کو ٹکٹ دے کرشفاف اور غیرجانبدار انتخابات پرسوالیہ نشان لگا دیا ہے، تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں این اے 37سے سردار وقار نبی کوٹکٹ جاری کردیا ہے،جس پر سیاسی جماعتوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن سے قبل ہی منظم دھاندلی کی بنیاد رکھنا شروع کردی ہے۔

پی ٹی آئی قیادت نے چیف الیکشن کمشنر سردارمحمد رضا خان کے بھائی سردار وقار نبی کوٹکٹ جاری کردیا ہے۔سردار وقار نبی کو این اے 37سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کے بھائی کے ساتھ تحریک انصاف کی جانب سے اس قدر قربت دیکھ کر سیاسی جماعتیں شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی چیف الیکشن کمشنر کے بھائی وقار کو نوازنے سے الیکشن عمل شفاف اور منصفانہ نہیں ہوسکتا۔ اس سے الیکشن کمشنر کی ساکھ مجروح ہوگی۔ دوسری جانب سے تحریک انصاف میں ٹکٹس کی غیرمنصفانہ تقسیم کا عمل جاری ہے۔ جس سے پارٹی رہنماؤں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی میں متعدد پارٹی رہنماء ایسے بھی ہیں جو کہ دوسری جماعتوں سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور اب الیکشن لڑنے کیلئے انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

ایسے کارکنان میں پی ٹی آئی کے اپنے بھی پارٹی کارکنان شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈز نے سینئر قانون دان بابر اعوان کو بھی ٹکٹ دینے سے معذرت کرلی ہے۔ بابر اعوان سابق وزیرقانون اور پیپلزپارٹی سے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔بابر اعوان پاناما لیکس سمیت پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔عمران خان مختلف کیسز سے متعلق بابر اعوان سے مشاورت کرتے ہیں۔

اسی طرح مردان سے علی محمد خان، کوہاٹ سے شہریار آفریدی کی پانچ سالہ کارکردگی بھی پارٹی کو مطمئن نہ کرسکی۔اسی طرح فیصل واؤڈا، پرویز خٹک کے مشیر شوکت یوسفزئی کا بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔ عامر لیاقت کا فیصلہ بھی آئندہ پارلیمانی بورڈ میں کیا جائے گا۔ اسی طرح سیالکوٹ میں فردوس عاشق اعوان کے ساتھی ایم پی اے کو بھی ٹکٹ نہیں مل سکا۔ گوجرانوالہ میں امیتیاز صفدر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ان کی خدمات سے مشروط کردیا گیا۔

پشاور سے پی ٹی آئی رہنماء ارباب نجیب اللہ کو ٹکٹ نہ مل سکا انہوں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی کے پرانے رہنماء عارف عباسی نے شیخ رشید کی حمایت پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔یوں تحریک انصاف میں پارٹی ٹکٹس کی تقسیم پر اختلافات کھل کرسامنے آرہے ہیں ان اختلافات کا پی ٹی آئی کے الیکشن پر منفی اثر مرتب ہوسکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں