غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور ریونیو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے،

مالی امور میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا بجٹ جائزہ اجلاس سے خطاب

ہفتہ 9 جون 2018 15:42

غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور ریونیو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور ریونیو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، مالی امور میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ ہفتہ کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیر صدارت بجٹ جائزہ اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی، سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری کو آئندہ مالی سال کے بجٹ اور دیگر مالی امور پر بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ مالی امور میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور ریونیو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے،عوامی ضروریات اور فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے ترجیحات میں اولین ہونے چاہئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں